0

کیایہ زکام، فلو یا کچھ اور ہے؟

کیایہ زکام، فلو یا کچھ اور ہے؟

Dr. Muhammad Naqvi

اس وقت خزاں کاموسم ہے،آہستہ آہستہ راتیں لمبی ہو رہی ہیں،سردموسم کاآغاز ہونے جا رہاہے۔ جب ہم عید میلاد النبیؐ، نوراتری، دیوالییا کرسمس کے لیے گھر کے اندر جمع ہوتے ہیں، تو کھانسی اور ایک دوسرے کی سانسوں کی مہک سے بچنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ ہمیں زکام، فلو یا کوئی اور وائرل انفیکشن ہے؟

ڈاکٹر محمد نقوی جوکہ جنوبی لندن میں جی پی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری علامات کب شروع ہوئیں اور وہ شدت کیسے بڑھ رہی ہے ۔ایک اچھا اشارہ ہے۔ان کاکہنا ہے کہ زکام، فلو اور COVID مختلف وائرسوں کی وجہ سے ہوتے ہیں لیکن ان میں کچھ کی ایک جیسی علامات ہوتی ہیں۔نزلہ زکام بنیادی طور پر آپ کی ناک اور گلے کو متاثر کرتا ہے اور کم شدید ہوتا ہے اور فلو کی نبست آہستہ آہستہ ظاہر ہوتا ہے جس کی شدت چند گھنٹوں میں تیز ہو جاتی ہے ۔

ڈاکٹر نقوی کا کہنا ہے کہ یہ بیماریاں عام طور پر خود ہی ختم ہو جاتی ہیں لیکن اگر آپ کو کھانسی سے خون آرہا ہے یا سانس لینے میں شدید دشواری ہے تو براہ کرم اپنے جی پی سے فوری طور پر رابطہ کریں اور اگر آپ کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہو تو 999 پر رابطہ کریں۔

آپ اس سلسلے میں اپنے جی پی پریکٹس کے علاوہ NHSکی فون سروس  111 سے بھی رہنمائی لے سکتے ہیں ۔ اگر آپ کو تین ہفتوں سے زیادہ کھانسی ہے یا آپ کی کھانسی بہت خراب ہے یاتیزی سےبڑھ رہی ہے ۔ اگر آپ کو سینے میں درد ہو ،سانس لینے میں دشواری ہو، گردن کے غدود میں سوجن ہو، وزن میں غیرمعمولی کمی ہوجائے، اگر آپ بہت بیمار محسوس کرتے ہوںیا آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہو تو آپ کال کرنے کے علاوہ دیگر ہنگامی آپشنز بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو COVID ہوا ہے اور آپ کو علامات جاری ہیں تو آپ اپنیYour COVID recoveryویب سائٹ کے ذریعے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

مگر کیا یہ  COVIDہے؟

COVID-19 اور فلو سانس کی مختلف بیماریاں ہیں جن کی کچھ علامات مشترک ہیں۔ کچھ لوگوں کے لیے، فلو یا COVID-19 ہونا سنگین ہوسکتاہے۔ اگر آپ بڑی عمر کے ہیں، کوئی حاملہ خاتون ہے یا آپ کی صحت کےاچھی نہیں رہتی تویہ آپ کے لئے خطرناک یا جان لیوا بھی ہو سکتے ہیں۔COVID کی ایک نئی شکل، پیرولا، پورے برطانیہ میں پھیل رہی ہے، لہٰذا اگر آپ میں COVIDکی چند علامات ہیں تو آپ ٹیسٹ کروائیں اور دوسرے لوگوں سے رابطے سے گریز کریں۔ اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور خاص طور پر چھینک یا کھانسی کے وقت فیس ماسک چہرے پر لگائیں۔اگر آپ کو باہر جانے کی ضرورت ہو تو سماجی فاصلہ رکھیں۔

احتیاط علاج سے بہتر ہے

Dr Tehseen Khan

لندن میں جی پی ڈاکٹر تحسین خان کہتے ہیں کہ اگر آپ کو کووڈ یا فلو سے شدید متاثر ہونے والے افراد کی لسٹ میں شامل ہیں۔ اور آپ کو فلو اور COVID کی ویکسی نیشن لینے کے لئے بلایاجاتا ہے تو آپ جلد از جلد بکنگ کروائیں۔ گزشتہ موسم سرما میں، فلو اور COVID-19 کی ویکسین نے ہزاروںلوگوں کو ہسپتال جانے سے محفوظ رکھا اور بہت سی زندگیاں بچانے میں مدد کی۔ماہرین صحت اور یو کے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی (UKHSA) نےپیرولا کو  Omicron (جو 2021 کے آخر میں برطانیہ میں ابھرا) کے بعد سے کووڈ کی سب سے زیادہ تشویشناک نئی قسم کے طور پر شناخت کیا ہے۔ اگر آپ کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہے، آپ حاملہ خاتون ہیں،یا آپ کی صحت خراب ہو رہی ہے جو آپ کو سنگین بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے میں ڈالتی ہے تو آپ ابھی اپنی فلو اور COVID ویکسینز بک کر سکتے ہیں۔ کیئر ہوم میں رہنے والوں اور اپنے گھروں میں رہنے والے بڑی عمر کے افراد کو مقامی NHS ٹیم کے دوروں کے ذریعے دونوں ویکسینزلگائی  جاتی ہیں۔12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ایسے افراد جن کو کووڈ یا فلو سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے کے لئے ویکسین لگوانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ایسے افراد جو کسی ایسے شخص کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں جس کا مدافعتی نظام کمزور ہے، تنخواہ داریا رضاکارانہ طورپر کام کرنے والے کیئرورکر، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزاور سوشل ورکرزاور 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے سوشل ورکرز کیلئے بھی ویکسین لگوانے کی سہولت موجود ہے ۔

ڈاکٹر خان کہتے ہیں،آپ ایک ہی وقت میں فلو اور کووڈ دونوں ویکسین لگوا سکتے ہیں – یہ دونوں وائرسوں سے اہم تحفظ حاصل کرنے کا محفوظ اور سب سے آسان طریقہ ہے۔ ویکسین لگوانا تب بھی اہم ہے یہاں تک کہ آپ کو پہلے بھی فلو یا کوویڈ وائرس ہو چکا ہو کیونکہ دونوں وائرس وقتاً فوقتاً بدلتے رہتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف ہماری قوت مدافعت کم ہوتی جاتی ہے۔تمام NHS ویکسینز اپنی کارکردگی کے حوالے سے اچھا ریکارڈ رکھتی ہیں اور محفوظ ہیں کیونکہ ان کا مختلف کمیونٹیز کے ہزاروں لوگوں پر وسیع پیمانے پر تجربہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر خان کہتے ہیں کہ صحت اور سماجی نگہداشت کے فرنٹ لائن ورکرز کو فلو اور کوویڈ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ہوسکتاہے کہ آنے والا موسم سرما بیماریوں کے حوالے سے غیرمحفوظ ہو۔ اس نئے قسم کے COVID انفیکشن کے بڑھتے ہوئے خطرے کو کم کرنے کے لئے آپ کا بہترین دفاع ویکسین لگوانا ہے۔

کیا میرے بچے کو فلو، COVID یا خسرہ ہے؟

ڈاکٹر نقوی کاکہنا ہے کہ آپ اپنے بچے کی جانچ کر سکتے ہیں کہ آیا اسے COVID-19 تو نہیں ہے۔ بچوں میں فلو کی علامات بڑوں کی طرح ہوتی ہیں لیکن ان بچوں کی صحت کابھی خیال رکھیں جن کے کان میں درد ہو تا ہے ،جوبچے  ضرورت سے زیادہ کان کھینچتے ہیں یاسست نظر آتے ہیں۔ خسرہ برطانیہ سمیت پورے یورپ میں پھیل رہا ہے۔ یہ عام طور پر ٹھنڈ لگنے جیسی علامات سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے بعد چند دنوں کے بعد جسم پرچپٹے یا قدرے ابھرے ہوئے دھبے پڑتےہیں جو سر سے شروع ہوتے ہیں اور جسم کے نیچلے حصے تک پھیل جاتے ہیں اور بعض اوقات آپس میں مل کرجلد کے بڑے حصے کو متاثر کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر نقوی کہتے ہیں کہ یہ دھبے مختلف رنگوں والی جلدوں میں مختلف طریقے سے ظاہر ہو سکتے ہیں۔ ہلکے رنگ والی جلد پر سرخ یا سرخی مائل بھورے دھبے نظر آتے ہیں جب کہ سیاہ یا بھوری جلد پر دھبے دیکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ یہ گہرےیا ہائپر پگمنٹڈ نظر آسکتے ہے اورابھرے ہوئے محسوس ہوسکتے ہیں ۔ اس  کے بارے میں مزید معلومات ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ویب سائٹWorld Health Organisation websiteپر دستیاب ہیں۔ڈاکٹر نقوی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے بچے کو خسرہ ہے تو رہنمائی کے لیے اپنے جی پی پریکٹس یا 111 پر کال کریں۔ بدقسمتی سے خسرہ کے شکار ہرپانچ میں سے ایک بچے کو ہسپتال جانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ خسرہ سنگین پیچیدگیوں کا باعث بھی بن سکتا ہے جس میں نمونیا (سینے کا شدید انفیکشن) دماغی انفیکشن (جیسے گردن توڑ بخار) اور بعض صورتوں میں یہ جان لیوا بھی ہوسکتاہے ۔جبکہ طویل مدت کے لئے بچے کے مدافعتی نظام کو کمزور کرسکتا ہے ۔یہ انتہائی متعدی مرض ہے۔ اگر کسی کلاس میں ایک بچے کو خسرہ ہوگیاہے تو ہر10 میں سے 9 بچے اس سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔ اگر کسی بچے میں خسرے کے دھبے ظاہر ہوجائیں تو اسے کم از کم چاردن سکول مت بھیجیں تاکہ دوسرے بچوں اور ایسے افراد میں پھیلنے سے روکا جا سکے جن کو اس سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

چھوٹے بچوں کی حفاظت کیسے کی جائے

NHS کئی خطرناک بیماریوں سے بچائو کے لیے ویکسی نیشن پیش کرتا ہے۔ آپ اپنے بچے کے ہیلتھ ریکارڈ، ریڈ بک  دیکھ کر، یااپنی جی پی پریکٹس سے پوچھ کر اپنے بچے کے تمام ابتدائی حفاظتی ٹیکوں کا ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں۔اگرچہ خسرہ کا کوئی علاج نہیں ہے تاہم برطانیہ میں1968 ءمیں خسرےسے بچائو کی ویکسین متعارف کروائی گئی تھی،جس سے 20 ملین افراد کا انفیکشن سے بچائو ممکن ہوا جبکہ اندازاً 4500  زندگیاں بھی بچائی گئیں ۔ڈاکٹر نقوی کہتے ہیں کہ ایم ایم آر ویکسین کی دو خوراکیں خسرہ، ممپس اور روبیلا سے تاحیات تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ اگر آپ یا آپ کے بچے کو MMR ویکسین کی ایک یا دونوں خوراکیں نہیں لگ سکیں تو اپنے GP پریکٹس سے رابطہ کریں۔فلو کی ویکسین دو اور تین سال کی عمر کے بچوں سمیت ریسیپشن اورنرسری کے بچوں سے لے کر 11 سال تک کے اسکول جانے والے بچوں اور 6 ماہ یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو لگائی جاتی ہے جبکہ 6 ماہ یا اس سے زائد عمر کے ایسے بچے جنہیں صحت کی دیگر پیچیدگیوں کاسامنا ہو انہیں بھی یہ ویکسین لگائی جا سکتی ہے ۔ڈاکٹر خان مزید کہتے ہیں کہ سکول کی عمر کے بچے اور نوعمر بچے سکول یا کمیونٹی کلینک میں فلو کی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے بچے کو کوئی طویل مدتی ہے تو آپ سکول کے بجائے اپنی  GP پریکٹس سے بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ لیکن2 سے3 سال کی عمر کے بچوں کوویکسین کے لیے اپنے جی پی پریکٹس میں جانا ہوگا۔بچوں کو عام طور پر فلو کی ویکسین ناک میں سپرے کی صورت میں لگائی جاتی ہے اور اس میں درد بھی نہیں ہوتا ۔ڈاکٹر خان کہتے ہیں کہ کچھ والدین کو ناک  میں سپرے کی جانیوالی ویکسین میں جیلیٹن یا سور کے گوشت کے اجزاء ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ایسی صورت میں آپ کو اپنے مذہبی رہنما سے مشورہ کرلینا چاہیےتاہم ویکسین کامقصد آپ کے بچے کی صحت کا تحفظ ہے ۔ آپ اپنے جی پی سے انجکشن کے ذریعے لگنے والی فلو ویکسین کے منفی اثرات اور ایسی ویکسین  کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں جس میں جیلیٹن یا جانوروں سے حاصل کردہ اجزاء شامل نہ ہوں۔

اپنی ویکسین کی بکنگ کروائیں

اگر آپ کو اپنی فلو اور COVID ویکسینز کی بکنگ میں مدد چاہیےیاآپ کواس کے لئے ترجمان ضرورت ہے توNHS کی 119 سروس پر مفت کال کریں۔ آپ NHS ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے یاwww.nhs.uk/seasonalvaccinationsپر جا کر دونوں ویکسین بک کر سکتے ہیں۔

ویکسی نیشن لگوانے کی یہ سولت آپ کو مقامی NHS سروس جیسے کہ GP پریکٹس یا کمیونٹی فارمیسی کی طرف سے بھی فراہم کی جا سکتی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں COVID-19 ویکسی نیشن کے واک ان سنٹر بھی موجود ہیں۔

جبکہ ہیلتھ اور کیئرورکرز ویکسی نیشن  اپنے ہسپتالوں یا اداروں سے بھی لگواسکتے ہیں جہاں وہ کام کرتے ہیں ۔

حاملہ خواتین فلو کی ویکسین اپنے نگہداشت کلینک سے بھی لگواسکتی ہیں۔

2 سے 3 سال کی عمر کے بچوں کے لیے اپنی جی پی پریکٹس کے ذریعے فلو ویکسین بک کروائیں (یہاں پر اگر آپ اپنے بچے کی ویکسین کی کوئی خوراک مس کرچکے ہیں تو اس سلسلے میں بھی آپ کو رہنمائی مل سکتی ہے )۔

مزیدرہنمائی اور معلومات www.nhs.uk/vaccinationsپردستیاب ہیں ۔ ویکسینز کے بارے میں مزید معلومات watch an animation سے مل سکتی ہیں جبکہ ویکسین کیسے کام کرتی ہے اس کے بارے میں ڈاکٹر ڈونلڈ پالمر کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات اینیمیشن برٹش سوسائٹی فار امیونولوجی کی ویب سائٹBritish Society for Immunology websiteپر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں