اپنے دل کے بارے میں جانیے
NHSکے اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں آبادجنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز میںبلڈ پریشر،دل کی بیماریوں اورٹائپ ٹوذیابیطس کاخطرہ مقامی آبادی سے چھ گنا زیادہ ہے۔تاہم این ایچ ایس انگلینڈ کے شعبہ امراض قلب کے نیشنل کلینکل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد احمد اور نیشنل پرائمری کیئر ایڈوائزر برائے ذیابیطس ڈاکٹر چراغ بقائی کے مطابق اگر ہم کچھ احتیاطیں کرلیں تو یہ خطرہ کافی حد تک کم ہوسکتا ہے۔
دل کی بیماریاں اور ذیابیطس کیا ہیں؟
coronary heart disease دل کی بیماریوں میں سے ایک ہے جس میںدل کے پٹھوں میں آکسیجن سے بھرپور خون کا بہاؤ بلاک یا کم ہو جاتا ہے، ایسا عام طور پر خون کی نالیوں میں چربی کی زیادتی کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ یہ
angina, heart attacks یا heart failureکا باعث بن سکتا ہے۔ذیابیطس اس وقت ہوتی ہے جب کسی میں بلڈ شوگر کی سطح زیادہ ہو۔ ذیابیطس کی دو اہم اقسام ہیں۔ Type 1 diabetes طویل مدتی بیماری ہےجس کا عام طور پرآپ کے طرز زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، جب کہ Type 2 diabetes جو لوگوں میں عام ہے اور اس کا تعلق آپ کے طرز زندگی سے ہے، خاص طور پراگر کسی کا جسمانی وزن بھی زیادہ ہو۔

Dr. Chirag Bakhai
ڈاکٹر بقائی کہتے ہیں کہ ذیابیطس کا ہونا دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ دیگر سنگین مسائل جیسا کہ گردے کی بیماری اور بینائی کی کمی کا خطرہ بھی بڑھادیتا ہے اور اسی کی وجہ سے آپ ہائی بلڈ شوگر اور بلڈ پریشرجیسے سنگین مسائل کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔
خطرے کے عوامل سے نمٹنا

Dr.Shahid Ahmad
ڈاکٹرشاہد احمد کاکہنا ہے کہ خاندان کے کسی فرد کو ٹائپ 2 ذیابیطسیا دل کی بیماری ہونےکا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ بیماری آپ کو بھی لگ جائے، ڈاکٹر شاہد احمد کے مطابق اگر ہم کچھ ضروری احتیاطیں کرلیںتو ہم ان دونوں بیماریوں کاخطرہ کم کر سکتے ہیں جن میں تمباکو نوشی سے احتیاط ،جسمانی وزن میں کمی،غیر صحت بخش خوراک سے پرہیز اور خود کو زیادہ فعال رکھنا شامل ہے ۔
ایک اندازے کے مطابق physically active رہنے سے آپ کے قلبی امراض کا خطرہ 35% اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 40% تک کم ہو جاتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ 19 سے 64 سال کی عمر کے بالغ افراد کو ہفتے میں 150 منٹ کی درمیانی ورزش یا75منٹ کی سخت ورزش کرنی چاہیے جو آپ کے ہارٹ ریٹ میں مناسب اضافے کے لئے کافی ہو۔
پچھلے 20 سال کے دوران ہم نے ٹائپ 2 ذیابیطس کے شکار افراد جن میں کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں ،میںزیادہ اضافہ دیکھا ہے، اس بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کا زیادہ تر تعلق طرز زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں سے ہے ۔کیونکہ زیادہ لوگوں میں جسمانی وزن کی زیادتی کارجحان بڑھ رہا ہے ۔ ڈاکٹر بکائی کہتے ہیں کہ غذائیت سے بھرپور خوراک، جسمانی طور پر متحرک رہنا اور صحت مند وزن کو برقرار رکھنا ٹائپ ٹو ذیابیطس کو روک سکتا ہے اور دل کی بیماری کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے۔
Eat well ویب سائٹ پرصحت مند غذا،کم نقصان دہ چکنائی، چینی اور نمک کے کم استعمال سے متعلق آپ کیلئے معلومات موجود ہیں۔ اگر آپ اپناجسمانی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے GP پریکٹس سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا زیادہ خطرہ ہے تو آپ کو طرز زندگی میں مثبت تبدیلیوں کیلئےHealthier You NHS Diabetes Prevention Programme کی ویب سائٹ سے مکمل اورمفت معلومات مل سکتی ہیں۔ اگر آپ موٹاپے کے ساتھ رہ رہے ہیں اور آپ کو ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشریا دونوں ہیں، تو آپ اس سے بچائو کیلئےNHS Digital Weight Management Programmeسے مفت مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ صحت مند رہنے کیلئے اور کیا کرسکتے ہیں؟
اگر آپ کی عمر 40 سال سے زیادہ ہے اور آپ کو ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول کے علاج کی ضرورت ہے اور آپ کو دل کی بیمارییا ذیابیطس کے بارے میں معلومات نہیں تو آپ مفتNHS health checkکے اہل ہیں۔ اس سے آپ کو ایسےمسائل کا شکار ہونے سے پہلے ان کی نشاندہی ہوجائے گی اور اگرآپ کو اپنے طرز زندگی میں تبدیلیوںاور علاج کی ضرورت ہوتووہ آپ کو وقت پر مل سکےگا ۔
*ان میں بلڈپریشرچیک بھی شامل ہے:
blood pressure check – برطانیہ میں تقریباً ایک تہائی جوان افراد کو ہائی بلڈ پریشر ہے اور
estimated 4.2 million people اس مرض میں مبتلا ہیں مگر ان کواس کا علم نہیں۔
ہائی بلڈ پریشر کے شکارلوگوں کی شناخت اور علاج کے ذریعے ان میں ہارٹ اٹیکیا سٹروک کا خطرہ کم کرنا NHS کی ترجیح ہےاور یہNHS کی طرف سے سیاہ فام اور نسلی اقلیتی گروہوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے تجویز کیے گئے پانچ اقدامات میں سے ایک ہے جن میں ایسے امراض ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔ 40 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو کم از کم ہر 5 سال بعد اپنا بلڈ پریشر چیک کرنا چاہیے جب کہ ہائی بلڈ پریشر والے افراد کو اگر وہ ا پنا علاج بھی کروا رہے ہیں،سال میں کم از کم ایک بار اپنے ضروری ٹیسٹ کروانے چاہئیں۔
Cholesterolٹیسٹ
اگر آپ میںکولیسٹرول بہت زیادہ ہے تو یہ آپ کے اعضاء کے ارد گرد اور آپ کی شریانوں میں جمع ہو جاتا ہے جس سے آپ میں دل کے دورے یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہائی کولیسٹرول کا مؤثر طریقے سے ادویات کے ذریعے علاج کیا جا سکتا ہے۔
آپ سالانہ ہیلتھ چیک کی سہولت سے فائدہ اٹھا کرخود کو متعدد بیماریوں سے محفوظ کرسکتے ہیں۔مثال کے طور پر، 14 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو جن میں شدید ذہنی بیماری،یاbipolar اور psychosis کی علامات ہیںانہیں اپنا annual physical health checkضرور کرونا چاہیے جبکہ لرننگ ڈس ابیلٹی والے افراد کو بھی اپنا annual health checkکروانا چاہیے ۔
کمیونٹی فارمیسیز بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی جانچ کے ساتھ ساتھ سگریٹ نوشی کو روکنے یا الکوحل کااستعمال کم کرنے میں بھی آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔آپ کے علاقے میںان سہولیات کے بارے میںمعلومات
http://www.nhs.uk/find-a-pharmacyپردستیاب ہیں۔
اگر آپ کسی ایسے مرض میں مبتلا ہیں جس کے علاج کی ضرورت ہے تو اپنی تجویز کردہ ادویات ضرور لیں۔ صحت مند طرز زندگی کے علاوہ، بہت سے لوگوں کو سنگین بیماری کے علاج اور روک تھام کے لیے تجویز کردہ ادویات لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر احمد کہتے ہیں،اگر آپ کو اپنیادویات کا انتظام کرنے میں مدد کی ضرورت ہو یایہیاد رکھنے کے لیے کہ انہیں کب لینا ہے تو اپنے فارماسسٹ سے مدد طلب کریں۔ ڈاکٹر احمد کےمطابق عملی اقدامات کے علاوہ، جیسے کہ آپ کو اپنی ادویات لینے کییاد دلانے کے لیے الارم لگانے اور Dossett boxes سے بھی آپ کو مدد مل سکتی ہے۔
اپنی موسمی ویکسی نیشن وقت پر کروائیں، دل کی بیماری، ذیابیطسیا دیگر بنیادی صحت کی حالتوں میں مبتلا افراد کو انفیکشن سے سنگین بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کو ان میں سے ایک طویل مدتی بیماری ہے تو آپ بھی سنگین امراض میں مبتلادیگر افراد کی طرح NHS سے مفت فلو اور COVID-19 ویکسینز کے لیے اہل ہیں،اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نےدونوں ویکسین لگوالی ہیں تاکہ آپ خودمحفوظ رکھ سکیں کیونکہ سردیوں میںوائرس زیادہ پھیلتے ہیں جس سے بچائو کیلئے آپ کی قوت مدافعت کاتحفظ ضروری ہےکیونکہیہ وائرس وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتے رہتےہیں۔
NHS کی طرف سےاہل افراد کوCOVID-19 اورFLUویکسین لگوانے کیلئے 11ستمبر سےمدعو کیا جا رہاہے۔ براہ کرم اپنی باری کا انتظار کریں جبکہ 18 ستمبر سے اس سلسلے میںنیشنل بکنگ سروسز اوپن ہو جائے گی۔ مزید معلومات https://www.nhs.uk/seasonalvaccinations پر دستیاب ہیں۔
اپنا ذیابیطس آئی ٹیسٹ کروائیں
اگر آپ کو ذیابیطس ہے تو آنکھوں کاٹیسٹ ضروری ہے کیونکہیہ بینائی کی کمی کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ ذیابیطس کی وجہ سے آنکھوں کے مسائل کو ذیابیطس ریٹینوپیتھی کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ اس وقت ہو سکتا ہے جب آنکھ کے پچھلے حصے میں خون کی شریانیں پھٹ جائیںیا بند ہو جائیں جو ممکنہ طور پر بینائی کو متاثر کرتی ہیں۔اسکریننگ کے ذریعے آپ اس کا قبل از وقت پتہ چلا کر اپنی بینائی متاثر ہونے سے بچا سکتے ہیں۔این ایچ ایس ذیابیطس آئی اسکریننگ پروگرام کے بارے میں مزید معلومات یہاںhere دستیاب ہیں۔
میں خود کوزیادہ صحت مند محسوس کررہی ہوں، پروین کی کہانی

Parveen Ahkter
دوبچوں کی ماں پروین اخترجس کاوزن اپنے بچوں کی پیدائش اور اپنے والدین کی دیکھ بھال کرتے ہوئےبڑھ گیاتھا۔کہتی ہیںکہ زچگی کے عمل میں سی سیکشن کے دوران میرے پیٹ کے گرد وزن بڑھ گیا تھا جس سے مجھے پریشانی لاحق تھی۔ویسٹ بروم وچ سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ پروین کو ہائی بلڈ پریشر تھا اور اس کے خاندان کے بعض لوگ بھی ٹائپ 2 ذیابیطس کاشکار ہوچکے تھے ۔غذا میں تبدیلیوں کے باوجود اسے بہت کم کامیابی ملیتاہم ایک فوری آن لائن تلاش نے اسے
Diabetes UK’s Know Your Risk toolتک پہنچایا جس سے اسے خطرے کی حقیقی آگاہی ہوئی ۔’’میں نے فارم آسانی کے ساتھ اور جلدی مکمل کرلیا‘‘ اور مجھے اس وقت حیرت ہوئی جب چند روز بعدہی مجھےاین ایچ ایس ذیابیطس پریوینشن پروگرام کی طرف سے کال آگئی ۔یہ میرے لئے بہت اہم تھا کیونکہ میں ایک قابل اعتماد ذریعہ سے وزن کم کرنا چاہتی تھی جو مفت بھی تھا۔پروین نے اگست 2020 میں ہیلتھ کوچ جیمی گریگ کے ذریعے آن لائن گروپ سیشن شروع کیے تھے۔یہ سیشن ہر ہفتے ٹپس دینے میں مدد کرتے ہیں کہ کس چیز پر توجہ مرکوز کی جائے۔ اگر آپ کسی چیز کو فراموش کر رہے ہیںتویہ سیشن آپ کو ٹریک پر رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ تمام کوچ بہت اچھے ہیں اور جیمی میری مدد کے لئے ہمیشہ سیشن سے پہلے یا بعد میں بھی سوالات کے جوابات دینے کے لیے وقت نکالتی ہیں، ان سیشنز کے ذریعے مجھے اس بات سے آگاہی ہوئی کہ مجھے کتنی خوراک کھانی چاہیےاوراب میں اس بات کوبھییقینی بناتی ہوں کہ مجھے شاپنگ کرتے ہوئے فروٹ اور سبزیاں بھی ضرورخریدنی چاہئیں ۔پروین کہتی ہیں کہ میںنے جسمانی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات کو بھی مددگار پایا۔ پروین کہتی ہیں اگرچہ میںاپنے گھر کا کام باقاعدگی سے کرتی ہوںلیکن مجھے اس پروگرام میں شامل ہونے سے ورزش کے بارے میں مفید معلومات ملیںجس سے مجھے اپنا ہارٹ ریٹ بڑھانے کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی ۔اب میں آسانی کے ساتھ اپنی خواہش کے مطابق ورزش کرسکتی ہوںجس سے میری صحت پر خوشگوار اثر پڑ رہا ہے۔اب مجھے ہانپے بغیردوڑنے میں خوشی محسوس ہوتی ہے اور مجھے اپنےبچوں کے ساتھ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بھی دشواری نہیں ہوتی ۔
مزید معلومات
تمباکو نوشی ترک کرنے کے لیے0300-123-1044سموک فری نیشنل ہیلپ لائن پرمفت کال کریں۔
آپ کو ادویات کس قیمت پر ملیں گی ،کےبارے میں معلومات کیلئےNHS Costs Help Line ،0300 330 134 پررابطہ کریں
Diabetes UK, Heart UK اور British Heart Foundation پر بھی تمام ضروری معلومات دستیاب ہیں
ذیابیطس کے بارے میں مزید معلومات کیلئےDr St John about diabetes کا Affinity Xtra پوڈکاسٹس ضرورسنیں
جبکہ کھیلوں اور ورزش کی ادویات کے بارے میں معلومات کیلئےDr Sam Botchey discuss the importance of exerciseسے استفادہ کریں۔